مظفرگڑھ، پولیس افسران ،ملازمان کو اپنی فیملیز کے ساتھ ایک دن گذارنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جولائی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا پولیس ملازمان،افسران، ان کی فیملیز اور بچوں کیلئے اہم اقدام، پولیس افسران و ملازمان اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی بناء پر فیملیز کو وقت نہیں دے پاتے اور ان کی فیملیز اور بچے بھی اس کی شدید کمی محسوس کرتے ہیں جس سے پولیس افسران و ملازمان کی استعداد کار بھی متاثر ہوتی ہے، ان تمام باتوں کو محسوس کرتے ہوئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایک سٹینڈرڈ پبلک پارک میں پولیس افسران و ملازمان کو اپنے بچوں اور فیملیز کے ساتھ ایک دن گذارنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پبلک پارک ایک یوم کیلئے پولیس افسران و ملازمان کیلئے مختص کرایا جائیگا جس میں انٹری، پارکنگ، تمام قسم کے جھولے، گھڑ سواری، اونٹ سواری اور کشتی رانی بھی فری کرائی جائیگی اور اس کے علاوہ مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے ریفریشمنٹ کا بھی بہترین فری انتظام کیا جائیگا۔اسی سلسلے میں پولیس افسران و ملازمان جو اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ شرکت کرنا چاہتے ھوں انہیں اپنی شرکت اور نفوس کی تعداد محمد وسیم خان ترجمان پولیسکے نمبر 03007386253 پر میسج اپنا نام، بیلٹ نمبر، پوسٹنگ اور تعداد کے ساتھ جلد سینڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس بہترین پروگرام کا انعقاد اسی ہفتے ویک اینڈ پر ممکن بنایا جا سکے۔