Home / News / مظفرگڑھ، پریس کلب الیون اور جوڈیشری الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ،پریس کلب الیون کی 17 رنز سے کامیابی

مظفرگڑھ، پریس کلب الیون اور جوڈیشری الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ،پریس کلب الیون کی 17 رنز سے کامیابی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 فروری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تحصیل پریس کلب الیون اور جوڈیشری الیون کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ، پریس کلب الیون کی 17 رنز سے کامیابی، اداروں کے درمیان ایسی مثبت سرگرمیوں سے ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے کپتان پریس کلب الیون حاجی احمد ملک اور کپتان جوڈیشری الیون جاوید خان جتوئی کی میچ کے اختتام پر گفتگو تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل پریس کلب علی پور کے صحافیوں اور جوڈیشری علی پور کے اہلکاروں کے درمیان گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج علی پور کے کرکٹ گراونڈ میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا، پریس کلب الیون کی قیادت سینئر صحافی حاجی احمد ملک اور جوڈیشری الیون کی قیادت جاوید خان جتوئی نے کی ۔

Loading...