مظفرگڑھ، ٹینکر اور مزدہ ٹرک میں تصادم، دو افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اگست2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر تھرمل بائی پاس کے قریب LPG ٹینکر اور مزدہ ٹرک کے درمیان تصادم میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔مزدہ ٹرک ملتان سے ڈیرہ غازی خان جا رہا تھا۔
تھرمل بائی پاس پر LPG ٹینکر کے یو ٹرن لیتے ہوئے اور مزدا کا ٹائر پھٹ جانے سے حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر مزدہ ٹرک میں پھسے ڈرائیور سمیت دو افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے فوری طور پر موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔