Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے اسکول کی دیوار گر گئی، تین کم عمر بچے شدید زخمی

مظفرگڑھ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے اسکول کی دیوار گر گئی، تین کم عمر بچے شدید زخمی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اپریل2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے اسکول کی دیوار گر گئی جس سے 3 کم عمر بچے شدید زخمی ھو گئے۔تفصیلات کے مطابق دائرہ دین پناہ کی بستی آڑہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی بوسیدہ دیوار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے گر گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق 5 سے 6 سال کی عمر کے 3 کمسن بچے دیوار کے نیچے دب کر شدید زخمی ھو گئے، جنہیں نشتر ھسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ھے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رھی ھے۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار ھو گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ھے۔
Loading...
%d bloggers like this: