مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کے ڈیرہ غازی خان روڈ نیو بصیرہ بائی پاس کے قریب ٹرالر اور سرف ڈالا کے درمیان تصادم،سرف ڈالا میں سوار ڈرائیور موقع پر جاں بحق، ریسکیو ذرائع۔
تفصیل کے مطابق سرف ڈالا پر سوار عبدالرزاق ولد حاجی دین محمد عمر 59 سال ملتان سے اپنے گھر چمن بلوچستان جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ مظفرگڑھ کی حدود میں مظفرگزھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر نیو بصیرہ بائی پاس کے قریب پہنچا ،مخالف سائیڈ سے آنے والے ٹرالر نے عبد الرزاق کے سرف ڈالا کو زور دار طریقے سے ہٹ کیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹرالر کے ڈرائیور کو نیند آنے سے ٹرالر کو رونگ سائیڈ پر لے آئے کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مظفرگڑھ کی ایمبولینس کا بروقت رسپانس ،فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر مظفرگزھ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔