مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جولائی2020ء) ٹائیگر فورس مظفرگڑھ کے صدر حسن شیخ نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار پارٹی گائیڈ لائن کے مطابق عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف ویلفیئر ونگ جنوبی پنجاب کے نامزد عہدیداران کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف ویلفیئر ونگ جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری یاسر عرفات نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی اور متحرک کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور کارکنوں کی آواز بنیں گے، یہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ میاں امیر نواز خدائی جائنٹ سیکریٹری تحریک انصاف ویلفیئر ونگ جنوبی پنجاب نے اپنی نامزدگی پر پارٹی کا شکریہ ادا کرتے بوئے پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مہر عبدالحسن ترگڑ ضلعی چئیرمین عشر زکوٰة کمیٹی نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور وہ ہر فورم پر کارکنوں کی آواز پہنچائیں گے، ٹائیگر فورس مظفرگڑھ کے صدر میاں حسن شیخ نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار صبح سے شام تک عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔