مظفرگڑھ، وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرانے پر لگ بھگ 15 سال بعد لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوگیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی – اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کرانے سے علاقے کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔تفصیل کے مطابق روھیلانوالی کے علاقہ موچیوالی کے رھائشیوں کی طرف سے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل میں شکائت درج کرانے پر لگ بھگ 15 سال بعد لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ھوگیا ھے اس کے علاوہ وھاں کے لوگوں نے لو وولٹیج کی بھی شکائت ردج کرائی تھی جس کا جواب دیتے ھوئے میپکو حکام نے بتایا کہ موچیوالہ فیڈر بہت طویل ھے انتہائی گرم موسم کی وجہ سے طویل لائن پر وولٹیج لو ھو جاتی ھے اور اس لو وولٹیج کے مسئلے کے حل کیلئے میپکو نے موچیوالہ فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ھے جس کی حکومت نے منظوری دے دی ھے اور اس کیلئے 4 کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دئیے گئے ھیں اور اب بہت جلد لو وولٹیج کا مسئلہ بھی حل کر دیا جائے گا موچیوالہ کے رھائشیوں نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور میپکو حکام کا ان کی شکائت پر فوری کاروئی کرنے اور 4 کروڑ کے فنڈز جاری کرنے پر تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ھے۔