مظفرگڑھ، نبی پور نہری نالے میں شگاف پڑ گیا، شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کروڑوں روپے کی کپاس کی فصل پانی میں ڈوب گئی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے موضع لنگرواہ میں بستی کالے آرائیں کے مقام پر نبی پور نہری نالے میں شگاف پڑ گیا،نہری نالے میں شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کروڑوں روپے کی کپاس کی فصل پانی میں ڈوب گئی، مقامی انتظامیہ کا کوئی آفیسر یا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا مقامی کاشتکاروں نے شگاف پڑنے کی زمہ واری محکمہ انہار کے اھلکاروں اور علاقے کے بڑے زمینداروں پر ڈالتے ھوئے کہا کہ بڑے زمیندار محکمہ انہار کے اھلکاروں کی ملی بھگت سے نالے میں کٹ لگا کر پانی چوری کرتے ھیں جس کی وجہ سے نالے کے پشتے کمزور پڑ جاتے ھیں اور پھر کسی دن ان میں شگاف پڑ جاتا ھے۔

انہوں نے کہا کہ غریب کاشتکاروں کا سارا دارومدار اس فصل پر تھا جو نالے میں شگاف پڑنے سے تباہ ھو گئی ھے انہوں نے بتایا کہ محکمہ کا کوئی اھلکار تا حال موقع پر نہیں پہنچا اور نہ ھی شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی گئی ھے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے محکمہ کے اھلکاروں کی غفلت اور کوتاھی کا فوری نوٹس لینے اور شگاف پر کرانے کا مطالبہ کیا ھے۔