Home / News / مظفرگڑھ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

مظفرگڑھ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 ستمبر2020ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ کے تھانہ شاہ جمال کی حدود میں موضع ٹبی نوناری بستی چوہڑ والاکے مقام پر نا معلوم افراد نے محمد رفیق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

مقامی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایک دوسرے وقوعہ میں تھانہ شاہ جمال کی حدود میں علی دی بستی کے مقام پر گزشتہ رات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں علی دی بستی کے رہائشی محمد بشیر بلوچ کے گھر کو نقب لگا کر لاکھوں سے زائدمالیت کا سامان لے اڑے۔ پولیس نے دونوں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Loading...
%d bloggers like this: