مظفرگڑھ، میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے لئے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 ستمبر2019ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے لئے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ میونسپل سروسز کی مد میں جاری کرا دی۔

اس گرانٹ سے بلدیہ خان گڑھ کلین اینڈ نیٹ پروگرام کے لئے مشینری و دیگر سامان خرید ے گی جس سے شہر میں سیوریج اور صحت و صفائی کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔