Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، مقدمات کی دائرگی کی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی

مظفرگڑھ، مقدمات کی دائرگی کی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے مقدمات کی دائرگی کی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کردی گئی جس پر عمل درآمد 15 مئی سے شروع ہو گا۔صدر بار مہر اعجاز احمد اور جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری نے بتایا کہ بار نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ وفات پا جانے والے ممبر بار کے خاندان کو مظفرگڑھ بار کی جانب سے تجہیز و تکفین کے لئے 50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔ اس کی منظوری ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں دی گئی۔
Loading...
%d bloggers like this: