Home / News / مظفرگڑھ، مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو ایمبولینس کو حادثہ، ایک مریض جاں بحق ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

مظفرگڑھ، مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ریسکیو ایمبولینس کو حادثہ، ایک مریض جاں بحق ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) سے مریض مظفرگڑھ منتقل کرنے والی ریسکیو ایمبولینس کو  ایک مریض جاں بحق ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو زرائع کے مطابق ایمرجنسی سروس 1122 کی ایمبولینس 2 مریض علی پور سے مظفرگڑھ لا رہی تھی کہ خانگڑھ بائی پاس کے قریب مرغیوں سے بھرے ڈالے نے تیزرفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے ایمبولینس کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے ایمبولینس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔حادثے میں ایک مریض  جبکہ دوسرا مریض اور 2 ریسکیو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر دوسری ایمبولینس منگوا کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے جائے  پر پہنچ کر اپنی نگرانی میں امدادی کاروائی کروائی ، انہوں نے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: