مظفرگڑھ ۔ یکم جون (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2019ء) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ کے مطابق موضع رکھ خانپور میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ناجائز قابضین کیخلاف کاروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔تفصیل کے مطابق وسیم اکرم سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے بتایا ھے کہ انہوں نے اپنے عملے کے ہمراہ ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کر کے محکمہ جنگلات کی ملکیتی568 کنال اراضی واگزار کرا لی۔ انہوں نے بتایا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ ہے، واگزار کرائی گئی اراضی محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی ہے۔