Home / News / مظفرگڑھ، محرم الحرام کی دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے اور کم عمر افراد کو جلوسوں میں نہ لایا جائے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ، محرم الحرام کی دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے اور کم عمر افراد کو جلوسوں میں نہ لایا جائے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 19 اگست2020ء) مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ کی دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے اور کم عمر افراد کو جلوسوں میں نہ لایا جائے .انہوں نے کہا کہ تمام عزادار ماسک پہن کر مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ تمام پاکستانی بلا تفریق مذہب و مسلک متحد ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرمدادقریشی اور گرد و نواح میں امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے چوک کرمداد قریشی، بستی بکاں اور ٹبی بکاں میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور کے جلوسوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب، چیف افسر تحصیل کونسل ریحان شاہد اور ممبر امن کمیٹی سید گلزار عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Loading...
%d bloggers like this: