مظفرگڑھ، قصبہ بصیرہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تیار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 دسمبر2019ء) قصبہ بصیرہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر انجمن تاجران اور پولیس انتظامیہ تھانہ کرمداد قریشی کے درمیان سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔

زرگر ، جیولرز ، اور بڑے شاپنگ سنٹر ز ایک دن کے اندر اپنی دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا ئیں گے جبکہ سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے قصبہ بصیرہ اڈا پر گارڈ بھی رکھیں گے۔ ملک ناصر جمیل سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران ، ملک رفیق صدر ،ابو ظہبی جنرل سیکرٹری، خالد خان صدر کریانہ مرجنٹ اور ایس ایچ او عمران حمید نے بازار کا وزٹ کرتے ہوئے دکانداروں کو سیکیورٹی پلان بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سردار قیصر خان قلندرانی، سابق کونسلر ملک اکرم صوبہ بھی ہمراہ تھے۔