انہوں نے کہا کہ اجازت حاصل کئے بغیر بننے والی ہائوسنگ کالونیوں کو سیل کردیا جائے گا اور انکالونیوں کو بجلی کے کنکشن بھی نہیں دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیاں اور غیر قانونی پٹرول پمپس فی الفور این او سی حاصل کریں۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی اور پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور افسران 15 دن کے اندر غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور غیر قانونی پٹرول پمپس کا سروے کرکے رپورٹ پیش کریں۔