Home / News / مظفرگڑھ، عید الاضحیٰ اور یوم آزادی کی تقریبات کیلئے تمام آپریشنل محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

مظفرگڑھ، عید الاضحیٰ اور یوم آزادی کی تقریبات کیلئے تمام آپریشنل محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اگست2019ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام آفتاب حسین نے عید الاضحیٰ اور یوم آزادی کی تقریبات کیلئے تمام آپریشنل محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور تحصیل کے تمام ہسپتالوں کیلئے الرٹ وارننگ جاری کر دی ہے۔
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو جام آفتاب حیسن نے آج اپنے دفتر میں سرکل کوٹ ادو کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے عید الاضحیٰ اور یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں ایس ڈی پی او کوٹ ادو تمام سرکل کے ایس ایچ اوز ایم ایس صاحبان محکمہ تعلیم، محکمہ لائیواسٹاک، اور میونسپل کمیٹی کے آفسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کا ایجنڈا تحصیل بھر میں لا اینڈ آرڈرز کو مین ٹین کرنا اور عید الاضحیٰ اور یوم آزادی کی تقریبات کو محفوظ طریقے سے منعقد کروانا تھا۔

Loading...
%d bloggers like this: