مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے نومنتخب عہدیداران کی سابق آئی جی پولیس، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 182 میاں محمد ایوب قریشی کی رہائش گاہ پر ملاقات۔بار الیکشن میں میاں ایوب قریشی اور انکے گروپ کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر۔عوام کے قانونی مسائل حل کرنے میں ڈسٹرکٹ بار کا نمایاں کردار ہے میاں محمد ایوب قریشی کا بار کے نومنتخب عہدیداران سے گفتگو میں اظہار خیال۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر میاں ارشد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری زبیر سہرانی، جوائینٹ سیکرٹری مہر توقیر جانگلہ سئینر ایڈووکیٹ جام محمد یونس نے سابق آئی جی پولیس امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 182 میاں محمد ایوب قریشی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران تمام نومنتخب عہدیداران نے میاں محمد ایوب قریشی کو انکے گروپ کیجانب سے انتخابات میں مکمل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے وسیع قانونی تجربہ سے مستفید ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر میاں محمد ایوب قریشی نے بار کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے مسائل کیساتھ ساتھ عوام کے قانونی مسائل کے حل کے لئے ڈسٹرکٹ بار کا نمایاں کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء قانونی امور میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے قانون کا بول بالا کریں۔