Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ، عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سرکاری ہسپتالوں بالخصوص دور دراز کے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں آنیو الے مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایاجائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے بنیادی مرکز صحت بصیرہ میں الصبح اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے ضروری ہے کہ ہسپتال کے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جائے۔

مریضوں کے بستر کو صاف رکھا جائے، تکیے اور کمبل فراہم کیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر بستر کی چادر تبدیل کی جائے، واش روم کی صفائی اور پانی کی فراہمی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، تمام ڈاکٹرو ں سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو ضروری بنایا جائے، مریضوں کو باہر کی ادویات نہ تجویز کی جائیں، ہسپتال میں موجود ادویات مریضوں کو بلا امتیاز فراہم کی جائیں، ایمرجنسی میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات مفت فراہمی کی یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے ادویات کے سٹور سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا۔

Loading...
%d bloggers like this: