مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 فروری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں سہ روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کالج کے پرنسپل عبداللہ بڈانی نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ھوتے ھیں وھاں ھسپتال ویران رھتے ھیں۔انھوں نے کہا کہ ایک صحتمند دماغ صحتمند جسم میں ھی نشوونما پاسکتاھے انھوں نے کہا تعلیم کے ساتھ کھیل بھی نوجوانوں کیلئے ضروری ھے کالج کے سپورٹس فیسٹیول میں طلبا و طالبات بہت جوش و خروش سے حصہ لے رھے ھیںکرکٹ،فٹبال،والی بال،بیڈمنٹن،کبڈی،رسہ کشی،دوڑ،نیزہ بازی اور مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ھیں طلبا و طالبات نے کھیلوں کے مقابلوں کو ضروری قرار دیتے ھوئے کہا کہ ان مقابلوں سے نوجوانوں میں حوصلہ،برداشت اور صحتمند مقابلے کا رحجان پیدا ھوتا ھے۔