Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، عقیدہ ختم نبوت پر اپنی جانیں قربان کردیں گے، مولانا محمد یحیٰی عباسی

مظفرگڑھ، عقیدہ ختم نبوت پر اپنی جانیں قربان کردیں گے، مولانا محمد یحیٰی عباسی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اگست2019ء) عقیدہ ختم نبوت پر اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن ختم نبوت کے قانون پر آنچ نہیں آنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
مدرسہ اشرفیہ فیض القران صدیق آباد خان گڑھ میں سالانہ جلسہ کے موقع پر ضلعی امیر مظفرگڑھ جے یو آئی ف مولانا محمد یحیٰی عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا علماء دیوبند نے ہر باطل کا ڈٹ کر میدان میں مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کی قربانیوں کی بدولت وطن عزیز پاکستان کادفاع مضبوط ہے ، سامراجی قوتیں پاکستان میں ریشہ دوانیوں کو ابھار کر بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں۔ اس موقع پر قاری عبدالطیف، مولانا قاری عبدالغفور، معاویہ ، مولانا اشرف معاویہ اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Loading...
%d bloggers like this: