Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، عبدالرشید ڈوگرنے اپنے 20 مسلح ساتھیوں کے ساتھ میرے سکول کے اندر گھس کر دھاوا بول دیا، دو افراد زخمی ہو گئے،پرنسپل اکبر عزیز

مظفرگڑھ، عبدالرشید ڈوگرنے اپنے 20 مسلح ساتھیوں کے ساتھ میرے سکول کے اندر گھس کر دھاوا بول دیا، دو افراد زخمی ہو گئے،پرنسپل اکبر عزیز

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) پرائیویٹ سکول کے پرنسپل اکبر عزیزنے کہا ہے کہ عبدالرشید ڈوگرنے اپنے 20 مسلح ساتھیوں کے ساتھ میرے سکول کے اندر گھس کر دھاوا بول دیا، جس سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکول سبائے والا میں تقریباً دس گیارہ بجے عبدالرشید ڈوگر اپنے 20 ساتھیوں کیساتھ ڈنڈے سوٹوں کیساتھ پرائیویٹ گارڈ کو مارتے ہوئے اندر گھس کر دھاوا بول دیااورسکول سٹاف کو ڈنڈے سوٹوں سے مارنا شروع کردیا ، جس سے محمد اصغر اور محمد افضل زخمی ہوگئے ،وقوعہ کی اطلاع پر تھانہ جتوئی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال روانہ کردیا اور کارروائی شروع کردی۔انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ سکول میں دھاوا بول کر غنڈا گردی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ عبدالرزاق گجر اے ایس آئی سے رابطہ ہونے پر بتایا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے مابین زمین کا جھگڑا چل رہا ہے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کی ہے اور معاملہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائیگی۔
Loading...
%d bloggers like this: