مظفرگڑھ، ضلع بھر سے پنجاب و ٹریفک پولیس کے ناکہ بندی پوائنٹس ختم

مظفرگڑھ 2 اکتوبر(اُمظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اکتوبر2019ء) ڈی پی اومظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز و محرران تھانہ سے میٹنگ کی اور کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اپنایا جائے، فوری طور پر انصاف مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے، سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، عوام کے ساتھ اپنے رویوں میں نرمی اور بہتری لائی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے، اگر کوئی شخص درخواست لے کر آتا ہے تو بلا تاخیر اس کا کیس رجسٹر کیا جائے اسی حوالے سے ہر تھانہ میں ایڈمن افسر تعینات کیئے جا رہے ہیں جو فوری طور مقدمات کا اندراج یقینی بنائیں گے اور غلط کہانی ہونیکی صورت میں بجی روزنامچہ میں صورتحال تحریر کرینگے، ہر آنے والا شہری تھانے سے ان اٹینڈنٹ نہیں جائیگا،اس حوالے سے تحریری رپورٹ درج کی جائیگی۔

ضلع میں کوئی بھی مستقل یا غیر مستقل ناکہ بندی پوائنٹ نہیں قائم کیے جائیں گے، عوام کے جان و مال عزت آبرو کے تحفظ لیے اپنی تمام تر قوتوں کوبروئے کار لایا جائے۔ ڈی ایس پی ٹریفک مظفرگڑھ کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کے ٹریفک پولیس تک عوام کی رسائی کو آسان کیا جائے گا، ٹریفک لائسنسنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور تمام ناکہ بندی پوائنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، غیر ضروری ناکہ بندی پر سخت کارروائی کی جائیگی۔