مظفرگڑھ، شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایات پر عوامی مشکلات میں کمی کے عملی اقدامات کرتے ہوئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ کا میونسپل آفیسر پلاننگ ملک محبوب کے ھمراہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ،ناجائز قابضین کو وارننگ جاری کرتے ہوئے بھر پور آپریشن کا اعلان۔تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ شہر میں ناجائز تجاوزات کے بے قابو جن سے شہریوں کے لئے بڑھتی ہوئی مشکلات میں کمی کے لئے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹاسک دیکر فوری طور پر شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ شہر میں یادگار چوک، جنرل بس اسٹینڈ، واٹر پلانٹ چوک، کمیٹی چوک، کچہری چوک، فیاض پارک چوک سمیت مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹالوں، تھڑوں، کھوکھوں اور فٹ پاتھوں پر لگے سٹالوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے جلد از جلد کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔