مظفرگڑھ، شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر نادرا اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2019ء) شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے بااثر نادرا اہلکار منیر رٹہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

گزشتہ دنوں مقامی بااثر سیاسی پشت پناہی کا نادرا اہلکار منیر رٹہ نے غریب سائل مرتضی کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شاہ جمال چوک احمد موہانہ کے مقام پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، کیونکہ سائل مرتضی سمیت دیگر سائلین سے کرپٹ اہلکار منیر رٹہ کی طرف سے ب فارم کے 1200 روپے لینے میں سرگرم عمل تھا .اس بارے مرتضی نے کرپٹ اہلکار کی لوٹ مار کے خلاف آواز بلند کی تھی. چنانچہ ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال نواز خان لنڈ نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔