Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 28 دسمبر سے شوگر ملز بند کرنے کا اقدام مسترد

مظفرگڑھ، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 28 دسمبر سے شوگر ملز بند کرنے کا اقدام مسترد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 دسمبر2019ء) ایگری فورم پاکستان کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 28 دسمبر سے شوگر ملز بند کرنے کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے اور شوگر ملز کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان اس پر سخت احتجاج کرتے ہیں، شوگر ملز انتظامیہ نے کسانوں کو 28 دسمبر سے ملز گیٹ پر گنا لانے سے منع کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے اور اس سے گنے کے کاشتکاروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، اس سخت سردی میں کاشتکار گنا کہاں لے کر جائیں گے جبکہ کسان مزید مالی بحران کا شکار ہونگے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: