Home / News / مظفرگڑھ، سینئر ایڈووکیٹ میاں مشاہد اصغر کی گاڑی کو حادثہ،شدید زخمی ہو گئے

مظفرگڑھ، سینئر ایڈووکیٹ میاں مشاہد اصغر کی گاڑی کو حادثہ،شدید زخمی ہو گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 اگست2019ء) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ اور سینئر ایڈووکیٹ میاں مشاہد اصغر کی گاڑی کو حادثہ۔
تفصیلات کے مطابقوہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ لاہور سے مظفرگڑھ واپس ارہے تھے،کہ سرائے سدھو، انٹر چینج سے اترنے کے 5 کلومیٹر دور کبیر والا روڈ پر سامنے آنے والے ٹرک کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو گیا، جس میں میاں مشاہد اصغر ایڈووکیٹ شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ان کی فیملی کو بھی چوٹیں آئیں۔ حادثے میں ان کی کار مکمل تباہ ہو گئی۔

Loading...