Home / News / مظفرگڑھ، سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد

مظفرگڑھ، سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جون2020ء) سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر دریائے سندھ اور چناب پر ریسکیو سمیت مختلف اداروں نے موک ایکسرسائز کی جس میں ڈبلیو ایچ او، محکمہ ہیلتھ، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک اور دو آبہ فاؤنڈیشن نے حصہ لیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل میں دریائے سندھ اور دریائے چناب پر ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد انسانی زندگیوں کا بچائو،جانوروں کی دیکھ بھال،اداروں کی استعداد کار اور صحت کے حوالے سے تیاری کا جائزہ لینا تھا، دوآبہ فائونڈیشن نے فلڈ فائٹنگ پلان 2020 کے بارے میں آگاہی دی۔
ریسکیو آفیسر آصف جلال کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے فراہم کردہ ایمرجنسی ریسپانس کٹس سیلابی صورتحال میں ریسکیو اداروں کیلئے اثاثہ ثابت ہوں گی، ریسکیو ٹیم نے سیلاب کے خطرات سے نمٹنے اور انسانی زندگیوں کو بچانے والے جدید سازوسامان کے سٹال کا بھی معائنہ کیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا۔ موک ایکسرسائز کا انتظام کنسرن ورلڈ وائیڈ اور یو کے ایڈ کے مالی تعاون سے کیا گیا تھا۔
Loading...
%d bloggers like this: