Home / News / مظفرگڑھ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

مظفرگڑھ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اگست2020ء) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید کے رہائشی حسن خان نامی نوجوان نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کی جس پر ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سرور شہید کو ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سرور شہید چوہدری محمد افضل نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے حسن خان نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے سوشل میڈیا پر نمائش کئے جانے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری افضل کا کہنا تھا کہ کسی کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گئی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: