Home / News / مظفرگڑھ، سنانواں پولیس کی راہزن گینگ کے خلاف کارروائی، 3 گرفتار

مظفرگڑھ، سنانواں پولیس کی راہزن گینگ کے خلاف کارروائی، 3 گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2020ء) مظفرگزھ کے علاقے سنانواں کے تھانہ سنانواں پولیس کی راہزن گینگ کے خلاف بڑی کارروائی، 3 راہزن گرفتار، 100 ڈالر سمیت 7 لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر ڈی ایس پی امجد جاوید کہ نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سنانواں عصمت عباس نے راہزن گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا، ملزمان کو ٹریس کر کے ان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نامعلوم ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، راہزن گینگ میں ثقلین، تنویر اور سمیع شامل تھے، پولیس نے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ جسمیں تین پستول اور رائفل اور چھینی گئی نقد رقم 7 لاکھ 15 ہزار اور 100 امریکی ڈالر بھی برآمد کرلیئے، ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس ٹیمکو شاباش دی۔

Loading...
%d bloggers like this: