Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، سابق چیئرمین بلدیہ خان گڑھ نوابزادہ علی رضا بیرم انتقال کرگئے

مظفرگڑھ، سابق چیئرمین بلدیہ خان گڑھ نوابزادہ علی رضا بیرم انتقال کرگئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2019ء) سابق چئیرمین بلدیہ خان گڑھ، سابق ناظم، مدبر سیاستدان اور سابق ممبر ضلع کونسل مظفرگڑھ نوابزادہ علی رضا بیرم خان بقضائے الہی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ کئی روز سے ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کا جسد خاکی خان گڑھ لایا گیا، خان گڑھ سٹیڈیم میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان، ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور صدر بار مہر اعجاز احمد ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Loading...