مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2020ء) ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ ملک اویس احمد نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی 6 مارچ تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اور پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔جمشید دستی نے ہائی کورٹ ملتان بنچ سے حفاظتی ضمانت منظور اور رہائی کے بعد منگل کے روز فاضل عدالت سے عبوری ضمانت کے لئے رجوع کیا تھا۔