مظفرگڑھ، زیادہ نشہ کرنے سے 5بچوں کا باپ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2018ء) شاہ جمال کے علاقے مو ضع لنڈا بستی بلوچاں میں نشہ کرنے سے پانچ بچوں کا باپ زندگی کی بازی ہار گیا، نشہ کے عادی محمد حنیف خان کے 5بچے تھے جو اب بے سہارا ہو گئے ہیں ، نشہ کی لت نے ایک شہری کی نہ صرف جان لی بلکہ پورے گھر کو اجاڑ کر 5بچوں کے سر سے سایہ بھی چھین لیا اس لئے نوجوانوں کو نشہ سے دور رہنے کی تلقین کی جاتی ہے کہ اس بیماری سے نہ صرف زندگی کا خاتمہ ہو تا ہے بلکہ پورا گھرانہ بھی اجڑ جاتا ہے ۔