مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ خواجہ عبدالحئی عابد نے کہا ہےکہ زرعی ادویات ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجرا اور تجدید کیلئے تربیتی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، اس ضمن میں خواہشمند حضرات 27اکتوبردن 2بجے تک ان کے دفتر میں اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
نئے لائسنس کے اجرا کیلئے تربیت یکم تا15نومبر تک ہوگی جبکہ لائسنس کی تجدید کیلئے تربیت 19تا 21 نومبر تک ہوگی، تمام تربیتی کورس ضلعی دفتر میں ہوں گے۔