مظفرگڑھ، دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی لاکھوں روپے کا نقصان

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی. 11 جولائی2020ء) مین بازار میں جنرل سٹور کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مین بازار میں گزشتہ شب یونس جنرل سٹور میں آگ لگنے سے دکان میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ جنرل سٹور کے مالک محمد یونس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ، فائربریگیڈ کو کال کرنے کے باوجود کوئی نہیں آیا، مین بازار کے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔ دکان مالک نے بتایا کہ آگ لگنے سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا مال جل کر راکھ ہو گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔