مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جون2020ء) دکانوں کے تالے توڑ کر چوری اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار،تھانہ خانگڑھ پولیس نے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس زرائع کے مطابق خانگڑھ کے علاقہ میں دوکانوں کے تالے توڑ کر اسلحہ کے زور پر چوری اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والاگینگ کافی عرصہ سے متحرک تھاجس نے خانگڑھ سمیت رہیلانوالی اور مظفرگڑھ کے کئی علاقوں میں چوری اور راہزنی کی متعدد واداتیں کر رکھی تھیں، خانگڑھ کے علاقہ لانگ چوک پرواقع شاہدحسین لانگ کی دکان میں چوری کی وادات میں بھی ملوث تھے۔ایس ایچ اوتھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر نے اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کے لئیاے ایس آئی فلک شیر، اے ایس آئی گلاب اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے خطر ناک گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے خانگڑھ روہیلانوالی اورمظفرگڑھ میں متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیاہے۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان مقدمہ کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیراتنگ کردیاہے، مجرمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔