مظفرگڑھ، دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم،دو افراد موقع پر جاں بحق، دو شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2019ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر ہیڈ محمد والا کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم،دو افراد موقع پر جاں بحق، جبکہ دو فراد شدید زخمی ھو گئے،دونوں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے ساتھ آمنے سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرائے جس کی وجہ سے دونوں موٹر سائیکلوں کے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دو ایمبولینسز نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ھے۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کا تعلق روہیلانوالی اور دوسرے کا تعلق راجن پور سے ہے۔