Home / News / مظفرگڑھ، دوہرے قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

مظفرگڑھ، دوہرے قتل کا اشتہاری مجرم گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 ستمبر2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کے تھانہ چوک قریشی پولیس کی بڑی کارروائی، 10 سالہ پرانا دوہرے کا مجرم اشتہاری گرفتار، کیطرف سے شاباش۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی کے 2011 میں تھانہ چوک قریشی کے علاقے میں معمولی سی تلخ کلامی پر ملزمان نے اپنے ہی ہمسائیوں کو چھریوں کے وار کر کے دو سگے بھائیوں کو کر کے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے بقیہ ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ ملزم حضور بخش چانڈیہ علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ تاہم پولیس تھانہ چوک قریشی نے دس سالہ پرانے مقدمہ کے مجرم اشتہاری کو ڈھونڈ نکالا اور پولیس جوانوں کی ٹیم نے بڑی کامیابی سے اسے گرفتار بھی کرلیا جبکہ لواحقین نے خود تھانے آکر پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ ان بھائیوں کے قاتل کو پولیس نے خود بڑی محنت سے گرفتار کر لیا۔ مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی زاہد محمود لغاری اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Loading...
%d bloggers like this: