Home / News / مظفرگڑھ، خود ساختہ اور منصوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری بہبود آبادی

مظفرگڑھ، خود ساختہ اور منصوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری بہبود آبادی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ نومبر2019ء) سیکرٹری بہبود آبادی حسن اقبال نے کہا ہے کہ خود ساختہ اور منصوعی مہنگائی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ علی شہزاد اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ سبزی منڈی مظفرگڑھ کادورہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی اور بازاروں کو معائنہ کریں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں، اس سلسلے میں کوئی سستی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنران اور پرائس مجسٹریٹس بازاروں اور منڈی کا معائنہ کرتے ہیں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب تک 5لاکھ 34ہزارروپے جرمانہ کیا جاچکا ہے اور 5دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی قائم کئے جاچکے ہیں جس میں میڈیکل سٹور بھی شامل ہیں۔

Loading...