Home / News / مظفرگڑھ، حکومت پنجاب اشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے، حسن اقبال

مظفرگڑھ، حکومت پنجاب اشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے، حسن اقبال

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 3 نومبر2019ء) صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو اشیاء خوردو نوش کی مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدمات کررہی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کارروائیوں کی بدولت منڈیوں اور بازاروں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع مظفرگڑھ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی سلسلے کو جاری رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کیا جائے بالخصوص دور دراز کے دیہی علاقوں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی جائے اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

Loading...