Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، حکمران عوام کو انصاف ،ریلیف اورسہولیات فراھم کریں، ملک رضا ربانی کھر

مظفرگڑھ، حکمران عوام کو انصاف ،ریلیف اورسہولیات فراھم کریں، ملک رضا ربانی کھر

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2019ء) ممبرقومی اسمبلی پیپلزپارٹی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو انصاف ،ریلیف اورسہولیات فراھم کریں، عوام سانحہ ساھیوال کے متاثرین کیلئے فوری انصاف کی فراھمی، مہنگائی کی کمی، بے روزگاری کا خاتمہ اور مفت گھر چاھتے ھیںان خیالات کا انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی مظفرگڑھ ملک مظہرپہوڑ سے لاھور میں اپنی رھائش گاہ پر ملاقات میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ھم اپنے علاقے میں شوگر ملز مالکان کو کاشتکاروں سے زیادتی نہیں کرنے دینگے۔ انھوں نے کہا کہ پارکو میں اپنے حلقہ کے بے روزگاروں کو روزگار دلانے کی ھر ممکن کوشش کر رھا ھوں ۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ملتان چوھدری یسین بھی موجود تھے۔

Loading...
%d bloggers like this: