مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2019ء) حساس اداروں اور پولیس نے ایک مشترکہ کاروئی میں وسیم نامی فراڈیے کو خود کو حساس اداروں کا جعلی کیپٹن ظاھر کر کے بیوروکریٹس کو فون کر کے شہریوں سے کام کرانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ھے۔تھانہ سٹی مظفرگڑھ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ھے یاد رھے کہ مظفرگڑھ میں اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ھے چند یوم قبل بھی پولیس تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ نے حساس ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں محمد ناصر نامی ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو اسی طرح کرنل طاھر بن کر لوگوں سے پیسے لے کر افسران کو فون کر کے کام کراتا تھا۔