مظفرگڑھ، حادثہ میں سائیکل سوار باپ بیٹی جاںبحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جولائی2019ء) سنانواں میں محمود کوٹ چوک پر حادثہ میں سائیکل سوار باپ اور بیٹی جاںبحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ دایا چوکھا کا رہائشی رحیم بخش ارائیں اپنی نوجوان بیٹی کو لیکر سائیکل پر جا رہا تھا کہ محمود کوٹ چوک پر ٹرالر کی زد میں آ گئے، دونوں ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔