Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

مظفرگڑھ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 18 ستمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر ضلع بھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے گرینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او علی پور چوہدری آصف رشید کی نگرانی میں علی پور سرکل کے مختلف تھانون کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا جسمیں 200 سے زائد اہلکار جن میں ضلع پولیس، لیڈیز اہلکاران،ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس،ڈولفن سکواڈز و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار شامل تھے، سرچ آپریشن میں سرکل علی پور کے ایس ایچ او، ز ضیغم عباس، عمران حمید ماہڑہ، فرحت عباس، ملک شریف ملانہ و ناظم گورمانی نے اپنے اپنے جوانوں کولیڈ کیا، گرینڈ سرچ آپریشن میں ناجائز اسلحہ پر مختلف نمبر لگا کر اور ایمونیشن کی ری فلنگ کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو کندہ کاری آلات و خالی کارتوس سمیت گرفتاری کے ساتھ ساتھ 3 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 1 بی کیٹگری مجرم اشتہاری سمیت کل 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 9 ملزمان کو ناجائز اسلحہ، 3 ملزمان سے 2510 گرام چرس اور 3 ملزمان سے 345 لیٹر شراب برامد ہونے پر گرفتار کیا گیا، گرینڈ سرچ آپریشن تھانہ صدر علی پور سے علی الصبح گرینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا، پولیس فورس کو دو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا جنہوں نے ایک ہے وقت میں مختلف ٹارگٹس پر بیک وقت ریڈز کیئے اور مطلوبہ حدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے، گرینڈ سرچ آپریشن میں ڈرون کیمرے سے بھی مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے موثر اور نتیجہ کن گرینڈ سرچ آپریشن کرنے پر ایس ڈی پی او علی پور آصف رشید اور پوری پولیس فورس کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور طریقے سے مستقل جنگ لڑنے کی ہدایات جاری کیں۔

Loading...