مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2018ء) جتوئی شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ایل پی جی کی قلت سے شہری پریشان اور گھریلو گیس سلنڈرز کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر ایندھن قیمتوں میں اضافہ نے جتوئی شہر بھر شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔تفصیل کے مطابق جتوئی شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہر اور گردونواح میں دکانداروں نے مبینہ طور پر ایل پی جی گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے علاوہ قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرلیا ہے، جس کی وجہ سے مہنگے داموں بلیک میں گیس سلنڈروں کی فروخت جاری ہے ،جبکہ جلانے کی لکڑی کے ٹال مالکان نے بھی لکڑی کی قیمتوں اور کوئلہ فروخت کرنے والوں بے کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے گھریلو گیس سلنڈز کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر ایندھن ذرائع کی قیمتوں میں اضافہ نے تحصیل جتوئی میں شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے پہلے سے مہنگائی میں پسی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں حاجی پرویز اختر ساجد شاہد مجاہد حسین زاہد پرویز آصف راجو فریدی محمد حسن فریدی محمد حسین فریدی جاوید خان محمد سعید اللہ ودیگر کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ ازخود مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف نوٹس لے ۔