Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی،کئی افراد دب گئے، دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق،مزید ہلاکتوں کاخدشہ

مظفرگڑھ، تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی،کئی افراد دب گئے، دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق،مزید ہلاکتوں کاخدشہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) قنوان چوک کے نزدیک مین بازار میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی،کئی افراد دب گئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق 10 سے 12 سال کی عمر کے 2 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اہلکار شہریوں کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
Loading...