مظفرگڑھ ۔ یکم جولائی (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جولائی2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ کے تھانہ خانگڑھ پولیس نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ایک ماہ کے دوران 19 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 2 A کیٹگری اور 17 B کیٹیگری کے اشتہاری ہیں اور ناجائز اسلحہ کے 7 مقدمات درج کر کے 2 عدد رائفل اور 5 عدد پسٹل برآمد کیے گئے جبکہ منشیات کے 9 مقدمات درج کر کے 11565 گرام چرس 2200 گرام بھنگ 112 لیٹر شراب دیسی اور 40 لیٹر لہن برآمد کی گئی۔قمار بازی کا ایک مقدمہ درج کر کے 52130 روپے نقد برآمد کیے اور ایک ماہ میں 455130 روپے ریکوری کر کے مختلف مقدمات کے مدعیان کے حوالے کی گئی اور 2 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کیے گئے۔ ضلع بھر کی پولیس کو مطلوب ڈکیت گینگ طیب اعوان گینگ اور تالے توڑ چور کہل گینگ کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا۔ ضلع بھر میں نمایاں کارکردگی پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ چوہدری جاوید اختر کو شاباش دی۔ اس موقع پر انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کا کہنا تھا کہ تھانہ کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔