مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 مئی2020ء) پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تلا پیہ مچھلی ہیچیری ضلع مظفرگڑھ کے نواحی علاقے علی پور شمالی میں 2014 سے قائم ھے جس میں تھائی لینڈ سے امپورٹ ھونے والی مچھلی تلاپیہ کے بچے کی تیاری اب پاکستان میں بھی کی جارھی ھے۔ توکل تلاپیہ ھیچری کے مالک اور ماھر ماھی پروری شاھد اقبال نے بتایا کہ انھوں نے توکل تلاپیہ ھیچری علی پور شمالی میں 2014 میں قائم کی تھی اور اس کیلئے انھوں نے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تھائی لینڈ سے ٹریننگ حاصل کی اس سے قبل تلاپیہ مچھلی کے بچے تھائی لینڈ سے امپورٹ کئے جاتے تھے اور ایک بچہ پر 15 روپے سے زیادہ لاگت آتی تھی اور طویل سفر کی وجہ سے بہت سے بچے راستے میں مر بھی جاتے تھے جس سے فش فارمر کو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب اسی کوالٹی کا بچہ وہ فش فارمر کو 3 روپے میں مہیا کر رھے ھیں انھوں نے بتایا کہ تلاپیہ مچھلی کی فارمنگ کرنے سے کسان کو ایک ایکڑ میں سے دوسری مچھلیوں کی نسبت دو گنا زیادہ پیداوار حاصل ھوتی ھے اور اس کا منافع بڑھ جاتا ھے انھوں نے تلاپیہ مچھلی کی افادیت پر مزید روشنی ڈالتے ھوئے بتایا کہ تلاپیہ مچھلی زائقے،لزت،افادیت اور پروٹین لیول کے حساب سے دنیا کی مہنگی ترین مچھلیوں سالمن اور ٹیونا فش کے برابر ھے اس میں کانٹے بھی کم ھوتے ھیں اس لئے چھوٹے سائز کی مچھلی بھی کھائی جا سکتی ھے۔
انھوں نے کہا کہ تلاپیہ مچھلی کی فارمنگ سے نہ صرف کسان کو فائدہ ھوگا بلکہ یہ ملکی معیشت کیلئے بھی مفید ثابت ھو گی۔
انھوں نے کہا کہ تلاپیہ مچھلی کی فارمنگ سے نہ صرف کسان کو فائدہ ھوگا بلکہ یہ ملکی معیشت کیلئے بھی مفید ثابت ھو گی۔