مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں وعدوں کی تکمیل کا سفر رواں دواں ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو 134 بیڈ پر اپ گریڈ کر وا دیا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کو اپ گریڈ کرنے کا وعدہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کچھ عرصہ قبل اپنے دورہ کوٹ ادو میں کوٹ ادو کی عوام سے کیا تھا۔
اس وعدے کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شبیر علی قریشی اور اشرف خان رند نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں 74 بیڈز کے اضافے کے ساتھ ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 134 تک پہنچ گئی ہے۔ ہسپتال کے لیبر روم میں 20 بیڈز کا اضافہ، چلڈرن وارڈ میں 20 بیڈز کا اضافہ، کارڈیالوجی وارڈ میں 20 بیڈز کا اضافہ جبکہ جنرل وارڈ میں بھی 14 بیڈز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔