مظفرگڑھ، تحصیل علی پور میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اکتوبر2019ء) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں 6 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی متاثرہ افراد کا تعلق علی پور کے نواحی علاقوں سیت پور،خیر پور سادات،فتح پور شمالی اور فتح پور جنوبی سے ھے تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال علی پور کے ایم ایس نے بتایا کہ متاثرہ افراد علی پور میں ڈینگی وائرس سے متاثر نہیں ھوئے بلکہ یہ لوگ کراچی اور راوالپنڈی میں کام کرتے ھیں اور دینگی وائرس وھاں سے لائے ھیں متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ھے۔